
(انور عباس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منیلا مین آسیان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں پاکستان اور آسیان نے تجارت، سرمایہ کاری، رابطہ سازی اور عوامی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا۔ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی آسیان کے سیکریٹری جنرل
اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے آسیان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آسیان کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کے اسٹریٹجک محل وقوع اور معاشی صلاحیت کو سراہا۔ ڈاکٹر کاؤ کم ہورن نے پاکستان اور آسیان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات پر زور دیا۔
آسیان کے سیکریٹری جنرل نے حالیہ علاقائی صورتحال میں پاکستان کے تعمیری اور سفارتی کردار کو سراہا۔
دونوں فریقوں نے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا!نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا
پاکستان اور آسیان نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔






