3

لاہور: ڈی ایچ اے فیز 4 میں گھر کی چھت گرنے سے4 افراد زخمی

(فاران یامین)لاہور میں ڈی ایچ اے فیز 4 کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے کے باعث چار افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں 19 سالہ آمنہ، 20 سالہ علی، 22 سالہ صائمہ اور 55 سالہ علی شیر شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو چہرے اور سر پر معمولی چوٹیں آئیں۔

ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گھر کی چھت ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی، حادثے کے بعد اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلی! نئے کپتان کا اعلان ہو گیا

ریسکیو آپریشن میں 6 ایمرجنسی گاڑیوں کے ساتھ 17 ریسکیوز نے حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں