(زین یوسف) جہانیاں پولیس نے جعلی بیج بیچنے والے گروہ کے ارکان کو گرفتار کر لیا۔ کروڑوں روپے کے جعلی بیج بیچنے والے گروہ کے قبضہ سے 275 تھیلے جعلی بیج، جعلی پیکنگ کا مواد اور پیکنگ کرنے والی مشینری برآمد، کر لی۔ یہ گروہ مشہور بیج کمپنیوں کے جعلی بیج پیک کر کے کسانوں سے فراڈ کر کے پیسے اینٹھ رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
جہانیاں میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کسانوں کو جعلی سیڈ فروخت کرنے والے مبینہ سیڈ مافیا کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران 275 تھیلے جعلی سیڈ، معروف کمپنیوں کی جعلی پیکنگ اور پیکنگ میں استعمال ہونے والی مشینری بھی برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان مشہور کمپنیوں کے نام، ٹریڈ مارک اور مونوگرام کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے غیر معیاری بیج مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے، جس سے متعدد کسان مالی نقصان کا شکار ہوئے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ جعلسازی کے اس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔ متاثرہ کسانوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کی گلاسکو کامن ویلتھ گیمز میں شرکت ،بین وارنگٹن نے ویڈیو شئیر کردی






