2

خیبر پختونخوا حکومت کی بلدیاتی قانون سے متعلق ترمیم مسترد

(24نیوز)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت کی بلدیاتی قانون سے متعلق ترمیم مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن  نےچیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کوخط کے ذریعے آگاہ کیا،متن کے مطابق نئی ترمیم کے تحت ویلج کونسل کی آبادی 30 سے 40 ہزار ہوگی،خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات قانون میں  ترمیم آئین سے متصادم ہے،آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کے اختیارات کم نہیں کیے جا سکتے،حلقہ بندی کرنا مکمل طور پر الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حد کی وجہ سے ویلج کونسلز کی حلقہ بندی ممکن نہیں رہی ،ترمیم سے انتخابات میں تاخیر ہوگی،موجودہ کونسلز کی تعداد سے قانونی ابہام پیدا ہو گیا ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں