3

ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹتعداد95ہو گئی

(ابراہیم رند) ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،مذکورہ ہسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے،ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد95 ہوگئی  ۔

تفصیلات کے مطابق 18 ماہ کے بچہ میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے،بچے کے والد کاکہناتھا کہ 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا ہسپتال میں زیر علاج تھا،کچھ ماہ کے  بعد بچہ مسلسل بیمار رہتا تھا،  مسلسل طبعیت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا،ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔والد کاکہناتھا کہ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

یادرہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ولیکا ہسپتال کے قریبی علاقوں کے ایچ آئی وی سے 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں ،گزشتہ ایک سال کے دوران 95 بچوں میں اب تک ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 10 روز تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں