2

جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم کی نماز جنازہ ادا ،اہم شخصیات کی شرکت

(24نیوز) منصورہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم کی نماز جنازہ اداکردی گئی،امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے نماز جنازہ پڑھائی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال، صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اور سینئرسیاستدان خورشید محمود قصوری شریک ہوئے، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ،ضیاء الدین انصاری اور احمد سلمان بلوچ نے بھی  شرکت کی،جنازے میں مرحوم کے بھائی نور العظیم،اشرف العظیم اور اسد العظیم بھی موجودتھے۔

نماز جنازہ میں سابق گورنر پنجاب چودھری سرور ،مولانا امجد خان ،گروپ ایڈیٹر ڈیلی سٹی فورٹی ٹو نوید چودھری، مبشر لقمان ،عابد میر ،حافظ محمد ادریس، نذیر احمد جنجوعہ ، اظہر اقبال ، مشتاق احمد بٹ، فرحان شوکت ، عامر انجم ،نصیراحمد ، قیصر شریف ، سابق ایم این اے وحید عالم خان اور سلمان غنی نے بھی شرکت  کی،مرحوم کی تدفین کینال ویو سوسائٹی کے قبرستان میں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدےکو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں