3

جیکب آباد: ٹوٹی سڑک اور طبی سہولتوں کی کمی، حاملہ خاتون نے سڑک کنارے بچی کو جنم دے دیا

(صدام حسین چانڈیو)جیکب آباد میں ٹوٹی پھوٹی سڑک اور بروقت طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث ایک حاملہ خاتون راستے میں ہی بچی کو جنم دینے پر مجبور ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق خاتون کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم خراب سڑک کے باعث گاڑی بروقت منزل تک نہ پہنچ سکی،سومرا شاخ کے مقام پر دیہاتیوں نے سڑک کنارے پردے کا انتظام کیا، جہاں خاتون کی ہنگامی طور پر ڈلیوری کرائی گئی اور اس نے ایک بچی کو جنم دیا۔

واقعے کے بعد متاثرہ خاندان نے متعلقہ حکام سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی، واقعے کا فوری نوٹس لینے اور علاقے میں بہتر سڑکوں اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:مفت سم سے ہوشیار! پی ٹی اے کی بڑی وارننگ
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں