
( امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے نیب قانون میں ترامیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ پڑھ کرسنایا۔
فیصلے کے مطابق نیب سے متعلق تمام مقدمات اب وفاقی آئینی عدالت سنے گی جبکہ نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکے گی۔
عدالت کے مطابق نیب کے تمام مقدمات وفاقی آئینی عدالت منتقل ہوگئے ہیں۔
جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 16 جولائی کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کسٹم کی گاڑی پر امن دشمنوں کا وار! راولپنڈی سے افسوسناک خبر آگئی






