8

راولپنڈی میں بھتہ مافیا سرگرم 5 افراد نے دُکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

(24 ںیوز )راولپنڈی میں بھتہ مافیا ایک مرتبہ پھر سرگرم ہو گیا ، تھانہ صادق آباد کی حدود میں ٹیکنو سٹی پلازے میں بھتہ نا دینے پر پانچ افراد  نے  دُکاندار کو  تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

شہر  میں سی سی ڈی اور پولیس کا خوف ختم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد دن دیہاڑے دندناتے پھرتے ہیں ،بھتہ نا دینے پر پانچ سے زائد افراد نے  اسلحہ کے زور پر دُکاندار پر تشدد  کیا ، مارپیٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی  سامنے آگئی  ہے۔

واقع کے چار روز گزرنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا , پانچ دن گزرنے کے بعد بھی مدعی کی میڈیکل رپورٹ تاحال ہسپتال سے نا آسکی , سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم اصلحہ لہراتا ہوا تشدد کرتے ہوئے نظر آرہا  ہے۔

دیگر دوکاندار جن سے بھی بھتہ مانگا گیا ہے کو  بطور گواہ پولیس کے سامنے پیش کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پانچ دن گزرنے کے بعد بھی پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبا ز شریف کا ’’آپریشن شعبان‘‘ کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں