4

ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

(24 نیوز )پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے اہم ملاقات کی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر کرغزستان میں ہوئی،ملاقات کے دوران پاک ایران تعلقات  اور خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ، اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات، تحمل اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا،جون 2026 کے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا گیا ، عباس عراقچی نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

ایران نے ایرانی ماہی گیروں اور عملے کی محفوظ واپسی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی،دونوں ممالک نے قریبی رابطے اور باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 ترجمان  کے مطابق پاکستان اور ایران نے خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں