5

چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد  کا  پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈ کوارٹر کا دورہ

(علی ساہی)چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد  نے  پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر انھوں نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کمانڈر  بریگیڈیئر مظہر اقبال سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ڈی جی سی این ایف  نے  منشیات کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے کہا کہ علماءو مساجد ہماری درسگاہیں ہیں ، منشیات کے خلاف آگاہی میں علماء کا کردار بہت اہم ہے۔

 بریگیڈیئر مظہر اقبال نے کہا کہ مساجد کمیونٹی کی سطح پر لوگوں میں آگاہی عام کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ، منشیات کے خلاف جنگ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق منشیات سے پاک پنجاب کے لیے سرگرم عمل ہے۔

اس موقع پرمولانا محمد ابوالخیر آزاد  نے کہا کہ اسلام پر اس عمل کی سختی سے ممانعت کرتا جو خود آپ کی اپنی جان اور  معاشرے لیے نقصان دہ ہو گا
معاشرے کی بقاء علماء کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، مساجد و خطبات کو منشیات سے تحفظ کے لیے آگاہی کا ذریعہ بنائیں گے ۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر انجام دے رہی ہے ، نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے قرآن سے قربت کا درس لائق تحسین ہے ، پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے ساتھ بھر پور تعاون کے لیے تیار ہیں ۔


یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں