
(روزینہ علی) ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 شخص جاں بحق اور 54 زخمی ہوئے، 26 جون سے 23 جولائی تک مجموعی طور پر 81 افراد جان کی بازی ہار گئے، مجموعی طور پر اب تک 241 افراد زخمی ہوئے ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں 35 بچے، 27مرد اور 19 خواتین شامل ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 47،پنجاب میں 21، ازاد کشمیر میں 7،بلوچستان میں 6 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 154، خیبرپختونخوا میں 70، بلوچستان میں15، آزاد کشمیر میں 2 افراد زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران مجموعی طور پر 387 گھروں کو نقصان پہنچا،مجموعی طور پر اب تک 207 مویشی سیلاب کی نذر ہوئے، بارشوں سے ساڑھے 6.7 کلو میٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیرانتخابات؛پہلی بار 8 خواتین میدان میں آ گئیں،تگڑے مقابلے کا امکان






