5

کراچی میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے 14 ارب روپے سے زائد کے آبی منصوبوں کی منظوری

(اشرف خان)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور صدر مملکت  آصف علی زرداری کے تعاون سےاین اے 241 میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کی کوششیں رنگ لے آئیں، 14 ارب روپے سے زائد کے آبی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

ڈی ایچ اے سمیت مختلف علاقوں کو 10 ایم جی ڈی اضافی پانی ملے گا، اس موقع پر مرزا اختیار بیگ کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت کم کرنے کے لیے بڑے منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے اور اطراف کے علاقوں میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کراچی کے ہزاروں شہری نئے آبی منصوبے سے مستفید ہوں گے۔

مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ منصوبے کے لیے 14.2 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے فوری عملدرآمد کی امید ظاہر کر دی،یومیہ 10 ملین گیلن اضافی پانی فراہم کرنے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شہریوں کو پانی کی قلت سے نجات دلانے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے،کراچی میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کی جانب اہم قدم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں