5

لاہور ہائیکورٹ کااہم فیصلہ جسمانی کمزوری ضمانت کی بنیاد بن گئی

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نےضمانت سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے جسمانی کمزوری کو ضمانت کی قانونی بنیاد قراردے دیااورپارکنسن کا مرض ضمانت کی بنیاد بن گیا۔
فیصلے کے مطابق جسمانی کمزوری میڈیکل گراؤنڈ سے الگ قانونی تصور ہے،جیل رپورٹ میں بیماری ثابت ہو تو ضمانت دی جا سکتی ہے،بیمار قیدی کو غیر ضروری حراست میں نہیں رکھا جا سکتا۔ 
جسٹس محمد امجد رفیق نے ملزم افتخار احمد کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،گیارہ صفحات کا فیصلہ عدالتی نظیر قراردیاگیاہے۔
فیصلے کے مطابق انصاف کے ساتھ انسانیت بھی مقدم ہے ،لاہور ہائیکورٹ نے جسمانی کمزوری پر  ضمانت منظور کر لی اورپارکنسن میں مبتلا ڈاکٹر کو ضمانت مل گئی اوردس لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظورہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں کا تعین روزانہ کے بجائے 28 روز بعدکرنے کامطالبہ
بیماری کے باعث معمول کی زندگی نہ گزار سکنے والے شخص کو’’انفرم‘‘ قراردیتے ہوئے فیصلے میں کہاگیاکہ جیل میں علاج ملنا ضمانت سے انکار کی واحد وجہ نہیں،انسانی ہمدردی بھی ضمانت کے فیصلے کا اہم اصول ہے ۔
ملزم پر مدعی کو زخمی کرنے کا مقدمہ تھانہ سبزہ زار میں 2024 میں درج کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں