4

وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن ضمیر چودھری کی  ملاقات

(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن ضمیر چودھری نے  ملاقات کی جس میں انہوں نےخطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
لارڈ ضمیر چودھری نے اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ سیدمحسن رضانقوی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے علاقائی استحکام کیلئے قابل تحسین کاوشیں کیں، حکومت کی مثبت پالیسیوں سےپاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، اس بار بھی ہماری کاوشوں کا نتیجہ اچھا آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری، ثالثی کا کوئی مسئلہ نہیں:عباس عراقچی
محسن نقوی نے مزید کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں،پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں