
(ملک اشرف ) لاہور ہائی کورٹ سے روڈا کو بڑا ریلیف مل گیا۔
روڈا کے تحت حاصل زمین کے معاوضے سے متعلق درخواست خارج کردی گئی اورروڈا ایکوزیشن ریفرنس کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا مستردکردی گئی۔
جسٹس راحیل کامران نے سائل طیب نور وڑائچ سمیت تین درخواستیں خارج کرنے کا حکم جاری کردیا،عدالت نے چار صفحات کا تحریری حکم جاری کیا جس میں کہاگیاکہ پہلے سے حاصل شدہ اور معاوضہ ادا شدہ زمین پر روڈا کو کام سے نہیں روکا گیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان پیش ہوئے،انہوں نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں:پرائیویٹ تعلیمی ادارے کس قانون کے تحت فیس وصول کرتے ہیں ؟نیا انکشاف سامنے آگیا
فیصلے میں کہا گیاکہ سپریم کورٹ کے عبوری حکم میں زیر التوا ریفرنس کارروائی روکنے کی ہدایت نہیں ہے، ہائیکورٹ نے سینئر سول جج اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کے فیصلوں کو درست قرار دیدیا۔






