7

ملائشیا اور عراق کے سبکدوش سفارتکاروں کے اعزاز میں فضل کریم دادا بھائی کا عشائیہ

(زبیر رشید)  کراچی میں آئیوری کوسٹ کے عزازی قونصل جنرل فضل کریم دادا بھائی کی جانب سے سبکدوش ملائشیائین اور عراقی قونصل جنرل کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا۔

آئیوری کوسٹ کے عزازی قونصل جنرل فضل کریم دادا بھائی کی جانب سے کراچی میں سبکدوش ہونے والے ملائیشیا کے قونصل جنرل حرمن حاردیناتہ احمد اور عراق کے قونصل جنرل کے اعزاز میں الوداعی عشائیے میں گورنر سندھ، مختلف ممالک کے سفارت کاروں، سرکاری حکام اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ 

عشائیہ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فضل کریم دادا بھائی نے کہا کہ پاکستان میں تعینات سفارت کار دونوں ممالک اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرلز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سفارتی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری دعا ہے کہ دونوں قونصل جنرل مستقبل میں اپنے اپنے ممالک کے سفیر بن کر دوبارہ پاکستان آئیں تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں۔

ملائیشیا کے سبکدوش قونصل جنرل حرمن حاردیناتہ احمد نے کہا کہ پاکستان میں ان کا سفارتی دور انتہائی شاندار رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی محبت، خلوص اور مہمان نوازی کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے اور پاکستان ان کے دل کے بہت قریب رہے گا۔

چین کے قونصل جنرل اور سینیٹر وقار مہدی نے بھی اپنے خطاب میں سبکدوش ہونے والے دونوں قونصل جنرلز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تقریب میں کویت کے وائس قونصل، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو آزاد خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو، مختلف ممالک کے سفارت کاروں، سرکاری حکام اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں