3

نیا موٹر وہیکلز آرڈیننس نافذ گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے اہم خبر

(طاہر جمیل )پنجاب میں پرانی اور ناقابلِ استعمال گاڑیوں کی سکریپنگ کا قانون نافذ کر دیاگیا۔
اینڈ آف لائف وہیکلز کی تعریف پہلی بار صوبائی موٹر وہیکلز آرڈیننس میں شامل ہوگئی جس کے بعد رجسٹریشن منسوخ یا فٹنس سرٹیفکیٹ سے محروم گاڑیاں سکریپ کی جا سکیں گی۔
شدید حادثے، آگ یا قدرتی آفت سے تباہ گاڑیاں بھی سکریپنگ کے دائرے میں شامل ہوں گی،گاڑی کا مالک اپنی مرضی سے بھی گاڑی اسکریپنگ کے لئے جمع کرا سکے گا،تاہم سکریپنگ صرف حکومت کی منظور شدہ سہولت یا رجسٹرڈ سکریپنگ فیسلیٹی پر ہوگی،سکریپنگ کے دوران قابلِ استعمال پرزے محفوظ، باقی گاڑی ری سائیکل کی جائے گی۔
پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی میں کمی کے لئے اہم قانونی اقدام کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کی راہ ہموارکردی ہے،ناکارہ ،اورآلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خاتمے کیلئے نیا قانونی فریم ورک نافذہوگیا،گورنر پنجاب نے صوبائی موٹر وہیکلز تیسری ترمیم کاآرڈیننس جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب،این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
نیا موٹر وہیکلز آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں