3

آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم کام کرگیا

(24نیوز)آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے 72 گھنٹوں کے الٹی میٹم کے بعد وفاقی وزیر پیٹرولیم نے ایسوسی ایشن سے رابطہ کر لیا۔
 صدرآئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عابد اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ پیر کو اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوگی، جس میں مطالبات پر بات چیت کی جائے گی۔
آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی کاکہناہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبے مان لئے تو اعلان کیا جائے گا،اگر حکومت نے ہمارے مطالبے نہ مانے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان آئل ٹینکرز اور کنٹریکٹرز نے مشترکہ پریس کانفرنس میںحکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم  دیتے ہوئے وائٹ آئل پائپ لائن کے کوٹے میں اضافے کا مطالبہ کیاتھا۔
ٹینکرمالکان کاکہناتھاکہ کمرشل لوڈنگ کو فوری ختم کیا جائے،تین سال سے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوا، موٹر وے اور این ایچ اے ٹول ٹیکس میں 180 فیصد اضافہ ہو چکا،ٹول ٹیکس کے تناسب سے کرایوں میں بھی اضافہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں کا تعین روزانہ کے بجائے 28 روز بعدکرنے کامطالبہ
عابد اللہ آفریدی کاکہناہے کہگزشتہ ڈیڑھ سال سے مذاکرات اور خط و کتابت جاری تھی،اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن نے ہڑتال پر مجبور کیا،اب بھی مطالبات نہ مانے گئے تو پورے پاکستان میں آئل ٹینکرز کا پہیہ جام ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں