6

کوئٹہ میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق ایک شدید زخمی

(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے کلی جدید میاں خان میں کھلونا نما بم پھٹنے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو باہر سے کھلونا نما ایک چیز ملی تھی، جسے وہ اپنے گھر لے آئے، بچے اس کھلونا نما چیز سے کھیل رہے تھے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوگیا۔

کھلونا نما بم پھٹنے کے نتیجے میں 2 بچے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جب کہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق بچوں کی لاشیں  بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 8 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ واقعے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہا ہے جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رہائش کیلئے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری، کراچی کون سے نمبر پر؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں