
(احمد منصور)امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رایان زِنکے اور مائیکل بومگارٹنر کا دورۂ پاکستان، امریکی ارکانِ کانگریس نے اسلام آباد میں لوک ورثہ میوزیم کا دورہ کیا، وفد کو پاکستان کی تاریخ، علاقائی ثقافت، زبانوں اور تنوع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
امریکی قانون سازوں نے پاکستان مانیومنٹ کا بھی دورہ کیا، تحریکِ پاکستان کی تاریخ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، دونوں امریکی ارکانِ کانگریس نے خلیجی بحران میں پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کو سراہا، واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی رابطوں اور مصروفیات میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
امریکی کانگریس مین مائیکل بومگارٹنر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے،عوامی اور تجارتی سطح پر بڑھتے ہوئے روابط دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا ثبوت ہیں۔
امریکی وفد اسلام آباد کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور کا دورہ بھی کرے گا، ارکانِ کانگریس لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کے علاوہ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم کام کرگیا






