
(24 ںیوز )گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے سری لنکا کے قونصل جنرل سنجیوا پٹی ویلا کی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر سندھ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری، تجارت، سیاحت اور مشترکہ منصوبوں کے وسیع مواقع موجود ہیں،پاکستان اور سری لنکا کے باہمی تجارتی حجم میں مزید اضافے کے روشن امکانات موجود ہیں۔
گورنر سندھ نے پاکستان کی سری لنکا کو برآمدات بڑھانے اور دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان روابط مضبوط بنانے پر زور دیا،ٹیکسٹائل، چاول، ادویات، کھیلوں کا سامان اور زرعی مصنوعات پاکستان کی سری لنکا کو اہم برآمدات ہیں۔
نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کی معیاری مصنوعات سری لنکا کی منڈی میں مزید جگہ بنا سکتی ہیں،دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور روابط کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں :آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم کام کرگیا






