4

آزاد کشمیر میں انتخابات کی تیاریاں اختتامی مراحلے میں ، آج رات 12 بجے انتخابی مہم ختم ہوگی

(24 نیوز )آزاد کشمیر کے سیاسی میدان میں فیصلہ کن گھڑیاں قریب آ گئی،میرپور ڈویژن میں جاری انتخابی دنگل آج اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں انتخابی مہم آج رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ وقت کے بعد کسی بھی قسم کی انتخابی سرگرمی، جلسہ یا ریلی کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

27 جولائی کو میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں پولنگ ہوگی، جس کے لیے انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں نے مکمل تیاریاں کر لی ہیں،میرپور ڈویژن میں الیکشن کا میدان سج چکا ہے، اور سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

انتخابی مہم کے آخری روز امیدواروں نے اپنی تمام تر توانائیاں عوامی حمایت حاصل کرنے پر مرکوز رکھیں، جبکہ مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز اور ریلیوں کا سلسلہ بھی جاری رہا، الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد تمام انتخابی سرگرمیاں بند ہو جائیں گی اور کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب، انتظامیہ نے 27 جولائی کو ہونے والی پولنگ کے لیے سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ، بجلی اور طبی سہولیات سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ شفاف اور پرامن انتخابات یقینی بنائے جا سکیں،آزاد کشمیر کے عام انتخابات تین مراحل میں ہو رہے ہیں، جس کا پہلا مرحلہ میرپور ڈویژن میں 27 جولائی کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم کام کرگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں