
(سفیر رضا) چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے عوام سےکل 27 جولائی کومیرپور ڈویژن میں ہونیوالے انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل کردی۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے کہاہے کہ ووٹ دینا قومی، آئینی اور اسلامی فریضہ ہے، ہر شہری اپنا حقِ رائے دہی ضرور استعمال کرے،عوام گھروں سے نکل کر اپنی مرضی کے نمائندے کا انتخاب کریں،حقِ رائے دہی کا استعمال ہی مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہے۔
چیف الیکشن کمشنرنے کہاکہ پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، شہری بلاخوف ووٹ ڈالیں،تمام پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی فورسز اور کوئیک رسپانس فورس تعینات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:میرپورڈویژن میں27 جولائی کوعام تعطیل ، نوٹیفکیشن جاری
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،ریاست ووٹرز کی پولنگ اسٹیشن آمد و رفت کے دوران سیکیورٹی یقینی بنائے گی,عوام انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لے کر جمہوری ذمہ داری ادا کریں،اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے مسائل کے حل کے لیے بہتر نمائندے کا انتخاب کریں۔






