4

اورنج ٹرین اسپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم

(ویب ڈیسک)اورنج ٹرین، اسپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم کردیا گیا ۔
 انچارج ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ پرانے کارڈز میں موجود بیلنس واپس نہیں کیا جائے گا، مسافر ٹی کیش کارڈ، موبائل ایپ اور اے ٹی ایم کارڈ ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کر سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پرانے کارڈ واپس کر کے صرف 130 روپے سکیورٹی کی رقم ملے گی، تمام مسافر اپنا پرانا کارڈ متعلقہ اسٹیشن پر جمع کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے 18 ارب ڈالر کا تیل فروخت کیا؛ایرانی وزارت تیل کا دعویٰ
دوسری جانب مسافروں کی جانب سے شکوہ کیاگیا ہے کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے کارڈ ختم کرنے کے باوجود انہیں ری چارج کیا جا رہا ہے جبکہ کارڈ ختم کرنے کے لیے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں