4

پی ڈی ایم اے کاالرٹ جاری

(علی رامے)پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اموات کچے مکانات گرنے، آسمانی بجلی اور کرنٹ لگنے سے ہوئیں۔
 ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 29 شہری جاں بحق اور 203 زخمی ہوئے ،بارشوں کے باعث 52 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے،6 مویشی ہلاک ہوئے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے مون سون بارشوں کے تیسرے سپیل میں انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بارشوں کے باعث اربن و فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت جاں بحق افراد کی فیملیزکو 10 سے 50 لاکھ تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لگاتار 3 چھٹیاں، شہریوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب نے ڈی سیز کو دریاؤں اور ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایات کرتے ہوئے شہریوں سے گزارش کی کہ موسم برسات کے پیش نظروہ بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کچے مخدوش و خستہ حال مکانات میں ہرگز رہائش نہ رکھیں،خستہ حال عمارتوں اور بوسیدہ مکانات چھتیں گرنے کے باعث سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئی،بچوں کا خیال رکھیں انہیں بجلی کی تاروں کھمبوں اور نشیبی علاقوں کے قریب ہرگز نہ جانیں دیں،احتیاطی تدابیر اختیار کر کے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ 
؎

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں