4

سندھ میں ممکنہ بارشیں؛ پی ڈی ایم اے اورریسکیو1122 کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

(اقصیٰ شاہد)سندھ میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیان چند ایسرانی نے پی ڈی ایم اے اورریسکیو1122 کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔
 گیان چند ایسرانی  کاکہناہے کہ پی ڈی ایم اے سندھ نےڈی واٹرنگ پمپس سے لیس 50 خصوصی ریسپانس گاڑیاں فیلڈ میں تعینات کردیں،کراچی ڈویژن کے لیے 10، حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژنز کے لیے 25 جبکہ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز کے لیے 15 گاڑیاں مختص کی گئی ہیں،کراچی ضلع ساؤتھ کے لیے 3، ایسٹ کیلئے  2  جبکہ ویسٹ، سینٹرل، ملیر اور کورنگی کے لیے ایک ایک گاڑی موجود ہے،پی ڈی ایم اے کامرکزی کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے جہاں جی آئی ایس آپریٹرز اور ماہر عملہ موسمی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔
 گیان چند ایسرانی  کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے،ننگرپارکر میں سب سے زیادہ 108 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،ریسکیو 1122 کا مون سون 2026 کا جامع کانٹیجنسی پلان تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کو ارسال کیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں کے باعث 29 شہری جاں بحق ، 203 زخمی ہوئے ؛پی ڈی ایم اے
 گیان چند ایسرانی  کے مطابق ریسکیو 1122 کے1,586 فیلڈ ریسکیو اہلکار، 200 کنٹرول روم اسٹاف، 38 کشتیاں، 27 آؤٹ بورڈ موٹرز، 15 فائر ٹرکس ہائی الرٹ ہیں،ریسکیو1122 کی24 سرچ اینڈ ریسکیو گاڑیاں، 13 ریکوری وہیکلز، 9 واٹر ریسکیو وہیکلز اور 19 ایمرجنسی رسپانس کیبنز بھی ہائی الرٹ پر ہیں،مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر 24 گھنٹے صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے،موبائل ہیلتھ یونٹس دور دراز علاقوں میں طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں