3

 ’’را‘‘ کا سوشل میڈیا پرپاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا:عطاتارڑ

(24نیوز)بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا سوشل میڈیا پرپاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ کاکہناہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا بھارت سے گٹھ جوڑ ثابت ہوگیا،سوشل میڈیا کی ہرپوسٹ میں عوام کو ریاست کیخلاف اکسایا جارہا تھا، کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر پوری قوم کو جوابدہ ہیں،مس انفارمیشن کے پورے نیٹ ورک کا تعلق بھارت سے ہے.

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن العزم جاری،ہلاک دہشتگردوں کی تعداد16 ہوگئی

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے مزید کہاکہ کالعدم کمیٹی کے لوگ کشمیر سے مخلص ہیں تو الیکشن کیوں نہیں لڑتے،اسلحہ اور ڈنڈے سے لیس تحریک کا کشمیر کاز سے تعلق نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں