4

دریائے سندھ  میں خیرپور لاڑکانہ پل کے قریب   نہانے کے دوران نوجوان ڈوب کر  مر گیا

(24نیوز) دریائے سندھ  میں خیرپور لاڑکانہ پل کے قریب   نہانے کے دوران نوجوان ڈوب کر  مر گیا۔

ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے نوجوان کی لاش دریائے سندھ سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا ۔

اس نوجوان کا نام محمد حبیب ہے اور وہ لاڑکانہ  کی رند کالونی ک کا رہنے والا ہے۔ اپنے دوستوں کے ساتھ نہانے کے لئے دریا کے خیرپور لاڑکانہ پل پر گیا تھا۔ 

سندھ دریا میں آج کل پانی زیادہ آیا ہوا ہے جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت نے دریا پر نہانے پر پابندی لگا رکھی ہے لیکن  ہر جگہ لوگ اس پابندی کی  وائلیشن کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:   19 سے 26 جولائی تک خیبرپختونخوا میں32 افراد جاں بحق،35 زخمی ہوئے؛ پی ڈی ایم اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں