
(24نیوز) آزاد کشمیر کے انتخابات کا پہلا مرحلہ کل(27جولائی) میرپور ڈویژن میں منعقد ہوگا جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ڈویژن بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے،سیکیورٹی کو تین حصوں میں تقسیم، حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر کڑی نگرانی کیلئےپولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ کئےگئے ہیں۔
ضلع میرپور میں 56 سیکٹرز قائم کئے،ہر سیکٹر کی نگرانی ڈی ایس پی سطح کے افسران کریں گے۔
علاوہ ازیں، فوری رسپانس کیلئے الگ سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کویت نے پاکستان کیساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی






