(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے مظفر آباد کے پارٹی کارکن سید شجاعت علی کاظمی کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی ۔
معلوم ہوا ہے کہ شجاعت کاظمی مظفرآباد سے پارٹی امیدوار کے مدمقابل آزاد حیثیت میں امیدوار بن گئے تھے۔
پارٹی آئین اور تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی ثابت ہونے پر شجاعت کاظمی کی رکنیت منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔ پارٹی کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ شجاعت علی کاظمی کی بنیادی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے آئین اور اصولوں کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ شجاعت کاظمی کے خلاف یہ کارروائی پارٹی فیصلوں سے انحراف پر کی گئی ہے۔
شجاعت علی کاظمی ایل اے 30 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور ان کے بعض پوسٹروں پر پیپلز پارٹی کے پرچم اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھتو کی تصویر کے ساتھ چئیرمین بلاول بھٹو کی تصویر بھی استعمال کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹرکوں پر بسیں گھوم رہی ہیں، بسوں سے کشمیریوں کو خریدا نہیں جا سکتا، کشمیری ووٹ پیپلز پارٹی کو دیں گے؛شرجیل میمن
بتایا جاتا ہے کہ شجاعت علی کاظمی عوامی ایکشن کمیٹی کے آتے اور بجکی کی قیمت پر احتجاج کے دوران متحرک رہے تھے۔ وہ کافی عرصہ سے پیپلز پارٹی کے کارکن تھے۔ ان کی چئیرمین بلاول بھٹو کے ساتھ ایک تصویر بھی ہے۔







