
(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلول بھٹو نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے دو روز پہلے میر پور میں حملے کا آج شب جواب دے دیا۔ بلاول بھٹو نے کہا، “میاں صاحب! برا نہ مانیں کشمیر ہو یا کشمور، میرپور ہو یا میرپور خاص ان شہروں کے صرف نام ہی نہیں مزاج بھی ملتا ہے۔ کشمیر ہو یا کشمور کوئی حقِ حاکمیت اور حقِ ملکیت پر کسی کو سیاسی ڈاکا نہیں ڈالنے دے گا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے آج شب اپنے نئے ویڈیو بیان میں کہا کہ کشمور ہو یا کشمیر، کوئی حقِ حاکمیت،حقِ ملکیت پر سیاسی ڈاکا نہیں ڈالنے دے گا۔
میاں نواز شریف کے میرپور کئے انتخابی جلسہ میں کہے گئے جملوں کا بلاول بھٹو کی طرف سے جواب آج اسوقت آیا ہے جب کچھ گھنٹے بعد میر پور ڈویژن میں کشمیری عوام قانون ساز اسمبلی کی 13 نشستوں پر اپنے نمائندے منتخب کرنے کے لئے ووٹ ڈالنے والے ہیں۔ اس بیان پر اپ]نے ابتدائی ردعمل میں بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ پنجاب یا سندھ نہیں بلکہ کشمیر ہی کرے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب! برا نہ مانیں کشمیر ہو یا کشمور، میرپور ہو یا میرپور خاص ان شہروں کے صرف نام ہی نہیں مزاج بھی ملتا ہے۔ کشمیر ہو یا کشمور کوئی حقِ حاکمیت اور حقِ ملکیت پر کسی کو سیاسی ڈاکا نہیں ڈالنے دے گا۔
چئیرمین بلاول نے یہ بات مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کے میر پور میں مسلم لیگ ن کے جلسہ میں خود کو مخاطب کر کے کی گئی باتوں کے جواب میں کہی۔ میاں نواز شریف نے کہا تھا، “کشمیر کو کشمور نہ سمجھنا۔ یہ کشمیر ہے، کشمور نہیں۔ اور یہ میرپور ہے، میرپور خاص نہیں۔” میاں نواز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ ، ” پیارے بلاول، میری بات کا برا نہ ماننا۔ سیاسی جماعتوں میں نوک جھونک ہونی چاہیے، لیکن لڑائی جھگڑا نہیں ہونا چاہیے۔”
آج بلاول بھٹو نے میاں نواز شریف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے انتخابات میں کشمیر اور کشمور کے عوام نے ن لیگ کو مسترد کیا تھا۔ میرپور خاص کی طرح میرپور کےعوام بھی تیر سے شیر کا شکارکریں گے۔ بلاول بھٹوکا جملہ یہ تھا، “کشمیر ہو یا کشمور، میرپور ہو یا میرپور خاص، عوام مسلم لیگ (ن) کو مسترد کریں گے۔”
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیراور کشمور کےعوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خودکرناچاہتے ہیں، عوام اپنے مستقبل کا اختیار کسی دوسرے شہر کو دیں گے نہ کسی صوبے کو، انتخابات میں بھی عوام ماضی کا فیصلہ دہرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیئے: بلاول بھٹو نے کشمیر کو سینیٹ میں نمائندگی دینے، خواجہ آصف کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا
یہ بھی پڑھیئے: آزاد کشمیر میں مخالفین کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب کشمیر کے وارث آگئے ہیں، مریم نواز
یہ بھی پڑھیں: ٹرکوں پر بسیں گھوم رہی ہیں، بسوں سے کشمیریوں کو خریدا نہیں جا سکتا، کشمیری ووٹ پیپلز پارٹی کو دیں گے؛شرجیل میمن






