3

شدید سیلاب کے باعث ریلوے برج متاثر لاہور فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل

( سعید احمد )قلعہ شیخو پورہ اور مسن کلر کے درمیان ریلوے برج سیلابی صورتحال کے باعث شدید متاثر ہوگیا، جس کے بعد لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق متاثرہ روٹ پر چلنے والی متعدد ٹرینوں کو منسوخ جبکہ کچھ کا روٹ تبدیل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا ہے، جبکہ شالیمار ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس کو براستہ رائے ونڈ، ساہیوال چلایا جائے گا۔

اسی طرح لاہور اور میانوالی کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس کو بھی براستہ لالہ موسیٰ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے حملوں میں ابتک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی ہوئے: پینٹاگون 

ریلوے حکام کی جانب سے متاثرہ ریلوے برج کی بحالی اور ٹرین آپریشن معمول پر لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں