3

ملازمین کی موجیں! الائونس میں اضافہنیا نوٹیفکیشن جاری.

(آزاد نہڑیو) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے کنوینس الائونس میں پچاس فیصد اضافہ کردیا،محکمہ خزانہ سندھ نے کنوینس الائونس میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے تحت گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کا کنوینس الائونس 1,785 روپے سے بڑھا کر 2,678 روپے کردیا گیا ہے  جبکہ گریڈ پانچ سے دس تک کے ملازمین کا الائونس 1,932 روپے سے بڑھا کر 2,898 روپے کردیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا کنوینس الائونس 2,856 روپے سے بڑھا کر 4,284 روپے کردیا گیا ہے  جبکہ گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے ملازمین کا الائونس 5,000 روپے سے بڑھا کر 7,500 روپے مقرر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں تبدیلی؟مشیر وزیر خزانہ کا اہم بیان آ گیا

حکومت سندھ نے کنوینس الائونس میں اضافے کا اعلان مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں کیا تھا جس پر عملدرآمد یکم جولائی 2026 سے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں