
(ویب ڈیسک) آزاد جموں کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر میرپور نے میرپور ڈویژن میں ووٹرز کے غیرمعمولی ٹرن آؤٹ کے باعث پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کے اعلان کے مطابق اب میرپور ڈویژن کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز اب شام 6 بجے تک اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔
قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا تاہم اب وقت مزید ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیاہے، 6 بجے تک پولنگ اسٹیشن کے اندر یا قطار میں موجود افراد ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 2050 تک آبادی 39 کروڑ تک پہنچ جائے گی:قائمہ کمیٹی رپورٹ






