
(24 نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا تاہم کشمیر ،شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور حبس رہے گا، شام اور رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوامیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہےتا ہم چترال ، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
پنجاب میں موسم گرم اور حبس رہے گا،شام اور رات میں لاہور، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، قصور ، سیالکوٹ، نارووال، چکوال ،اٹک، جہلم، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد،سرگودھا، فیصل آباد، مری، گلیات ، راولپنڈی اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہے گا جبکہ کر اچی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہا، چھور، اوکاڑہ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش( ملی میٹر ) چھور میں 6، اوکاڑہ میں 5، گوپس میں 4، اسکردو، استور میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی,آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین اور دادو میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے






