1

عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقات کا دن فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال

(ارشاد قریشی) اڈیالہ جیل میں قیدپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کےبانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی سے کل ملاقات کا دن ہے۔ 

پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی،فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، سلمان اکرم راجہ اور راجہ متین کا نام شامل ہیں،قاضی نور السلام، فتح اللہ برکی اور شعیب الیاس کا نام بھی فہرست میں شامل کیا گیا۔ 

وکلاء رہنما کل منگل کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئیں گے،علیمہ خان اور دیگر بہنیں بھی کل ملاقات کے لئے آئیں گی۔

دوسری جانب بشری بی بی کی فیملی اور وکیل رائے سلمان بھی ملاقات کیلئے آئیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  کاش بلاول بھٹو اپنی تقریر میں کہہ سکتے کشمیر کو کشمور بنائیں گے:وزیر تعلیم رانا سکندر حیات 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں