
(ابوبکر شیخ)امیر جماعت اسلامی پاکستان(جے آئی پی) نے کہا ہےکہ 7 اگست کو ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر احتجاج ہوں گے، سڑکیں بند کر دیں گے
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیر صدارت7 اگست کو ملک گیر احتجاج سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے ملک بھر میں 20 ہزار کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا، تاجر، وکلا، طلبہ اور مزدوروں سمیت تمام طبقات کے افراد احتجاج میں شامل ہوں،ن کا کہنا تھا کہ لاکھوں لوگ گھروں سے نکلیں، نوجوان موٹر سائیکلوں سے سڑکیں بند کر دیں،احتجاج کے دوران صرف ایمبولینسز کو راستہ دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج تاریخی ہوگا ،عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکمرانوں کو مجبور کر دیں گے،جماعت اسلامی کی پرامن اور جمہوری جدوجہد میں رکاوٹ کھڑی نہ کی جائے۔
حافظ نعیم الرحمان مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم لیوی ختم کرے اور آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کرے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقات کا دن، فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال






