1

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی امریکی کانگریسی وفد سے ملاقات

(24 ںیوز)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے  امریکی کانگریسی وفد سے ملاقات کی ہے جس کے دوران پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیم، تحقیق، سائبر سیکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے امریکی کانگریسی وفد کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا، امریکی کانگریسی وفد میں کانگریس مین مائیکل جیمز باؤم گارٹنر اور کانگریس مین رائن کیتھ زنکے شامل تھے۔

ملاقات میں وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محترمہ واجیہ قمر، سیکریٹری وزارت اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی،پاکستان اور امریکہ نے تعلیمی تعاون کو دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون قرار دیا۔

سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں خصوصی کورسز، تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال،پاکستانی اور امریکی جامعات کے درمیان تحقیق، نصاب سازی اور فیکلٹی تعاون کے فروغ پر زور،فل برائٹ پروگرام اور دیگر تعلیمی تبادلہ پروگراموں کو عوامی روابط کے فروغ میں اہم قرار دیا گیا۔

44 ہزار سے زائد پاکستانی طلبا، اسکالرز اور ماہرین امریکی تبادلہ پروگراموں سے مستفید ہو چکے ہیں، پاکستان نے امریکہ کے ساتھ مشترکہ تحقیقی مراکز، دوہری ڈگری پروگرامز اور فیکلٹی ایکسچینج کے فروغ کی تجویز پیش کی، آئی ٹی، فن ٹیک، ایگریکلچر ٹیکنالوجی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان نے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا، دونوں ممالک نے طلبا، محققین اور ماہرین کے لیے مشترکہ مواقع پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا، وفاقی وزیر نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستانی نژاد امریکی طبی ماہرین کی خدمات اور پاکستان کے لیے تعاون کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، تعلیم، تحقیق اور جدت کے شعبوں میں تعاون سے پاکستان امریکہ شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں