
(ویب ڈیسک)اگست 2026 پاکستانیوں کے لیے آرام اور تفریح کا مہینہ ثابت ہونے والا ہے، 2 وفاقی تعطیلات اور 10 ہفتہ وار چھٹیوں کے ممکنہ موقع پر عوام کو مجموعی طور پر 12 چھٹیاں ملنے کی توقع ہے۔
پاکستانی عوام کو اگست میں لگاتار 3 چھٹیاں منانے کا موقع مل بھی رہا ہے، کلینڈر ایئر کے مطابق رواں برس 14 اگست جمعے کے ہو گی اور پوری قوم جشن آزادی منائے گی جب کہ اگلے دو روز ہفتہ اور اتوار کو معمول کی تعطیلات ہوگی یوں چھٹیوں کا جشن 3 روزہ ہو جائے گا۔
حکومتِ پاکستان نے سال 2026 کے لیے سرکاری، بینک اور اختیاری تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 25 اگست بروز منگل عید میلاد النبی کی سرکاری تعطیل ہوگی۔
کلینڈر ایئر اور اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے سال 2026 کے لیے سرکاری، بینک اور اختیاری تعطیلات کے نوٹیفکیشن کے مطابق عوام کو مجموعی طور پر 12 چھٹیاں ملنے کا قوی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی بھرتیاں کیس: پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کیلئے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد






