1

سمگلنگ کی کوشش ناکام!کسٹمزحکام نےمسافروں سے کرورڑوں ملکی و غیرملکی کرنسی برآمدکرلی

(24نیوز) کراچی کےجناح انٹرنیشنل  ایئرپورٹ پر کسٹمزحکام نےکارروائی کی،کارروائی میں  کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

کسٹم حکام کے مطابق کارروائی میں دبئی جانے والے 6 مسافروں سے 55 ہزار امریکی ڈالر اور 9 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئے،کارروائی میں ملکی و غیر ملکی کرنسی کسٹمز نے ضبط کر لی۔

حکام کے مطابق کسٹم حکام مسافروں نے کرنسی ڈیکلریشن کاؤنٹر پر رقم ظاہر نہیں کی تھی،برآمد کرنسی سٹیٹ بینک کی مقررہ حد سے زائد تھی،کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت کرنسی ضبط کرلی جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کسٹمز نےکرنسی سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کا عزم کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  ون ڈے سیریز میں ہمارا آغاز اچھا تھا,ہارنے پر مایوسی ہوئی ہے; کپتان فاطمہ ثنا
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں