3

راولا کوٹ : کالعدم کمیٹی کا شرپسند عابد گرفتار ، رینجرز پر فائرنگ سے زخمی ہونے کا اعتراف

(احمد منصور)راولاکوٹ میں تشدد کے پیچھے کالعدم کمیٹی کا اشتعال انگیزایجنڈا ایک بار پھرسامنے آگیا، آزاد جموں وکشمیرکے امن کے درپے کالعدم کمیٹی کا پُرتشدد ایجنڈا ہرگزرتے دن کے ساتھ مزید واضح ہورہا ہے۔

راولاکوٹ سے گرفتارکالعدم کمیٹی کے شرپسند محمد عابد نے انکشاف کیا کہ میرا کالعدم  کمیٹی کے مسلح گروپ سے تعلق ہے ، رات کو ہم دس سے پندرہ ساتھی رینجرزپرفائرنگ کے دوران زخمی ہوئے۔

عابد نے اعتراف کیا کہ میرے پاس بھی گن تھی،ہماری فائرنگ سے رینجرزکے چارسے پانچ اہلکارزخمی ہوئے،کالعدم کمیٹی کے سو سے ڈیڑھ سو مسلح شرپسند اب بھی مختلف مقامات پرہتھیارلے کربیٹھے ہیں۔

شرپسند نے مزید کہا کہ  گرفتارشدت پسند نے انکشاف کیا ہے کہ اسے تقریباً دو ہفتے قبل بیرونِ ملک سے اسی مقصد کیلئے لایا گیا تھا، گرفتارشدت پسند نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تربیت یافتہ سنائپر ہے، جس سے ظاہرہوتا ہے کہ ہجوم میں پیشہ وراورتربیت یافتہ مسلح عناصرموجود ہیں۔

ماہرین کے مطابق کالعدم کمیٹی کے احتجاج میں مسلح عناصر کی موجودگی ثبوت ہے کہ اس اشتعال انگیزی کے پیچھے پیشگی منصوبہ بندی اورواضح مقاصد کارفرما تھے،  قانون نافذ کرنے والے ادارے انتہائی تحمل، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں امن و امان کے قیام کیلئے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین قائمہ کمیٹی مواصلات برہم، موٹروے پولیس کو نکاح نامے چیک نہ کرنے کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں