
(24 نیوز)آزاد کشمیر حکومت کے سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان آزاد جموں کشمیر پولیس محمد راشد حنیف نے کہا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی میں مسلح افراد، فتنہ الخوارج کے لوگ ہیں۔
ترجمان آزاد جموں کشمیر پولیس محمد راشد حنیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال کےطورپر استعمال کررہے ہیں۔
سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں اب فتنہ الخوارج بھی شامل ہوچکے ہیں،عوام سے اپیل ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات اور خبروں پریقین نہ کریں .
محمد راشد حنیف نے کہا کہ شرپسند عناصر پرامن احتجاج کرنےوالے نہیں بلکہ مسلح دہشت گرد ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :چیئرمین قائمہ کمیٹی مواصلات برہم، موٹروے پولیس کو نکاح نامے چیک نہ کرنے کی ہدایت






