
(24نیوز)وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کے 14 سپرنٹنڈنٹس کو ہائر ٹائم سکیل دے دیا،ایف آئی اے کے بی ایس 16 کے 14 افسران کو گریڈ 17 میں ترقی دیدی گئی،سیکرٹری داخلہ کی منظوری کے بعد سپرنٹنڈنٹس کی ترقی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ٹائم سکیل کمیٹی کی سفارشات پر ایف آئی اے افسران کی ترقی کا فیصلہ ہوا،ترقی پانے والے افسران میں محمد زمان، ذوالفقار علی اور محمد صدیق شامل ہیں، نثار احمد، محمد نعیم، حسن مجتبیٰ اور روی شنکر کو ہائر ٹائم سکیل مل گیا،یوسف چانڈیو، رستم علی، عمران حیدر اور محمد عرفان کی بھی گریڈ 17 میں ترقی ہو گئی، راجہ محمد سبیل، محمد علی جومانی اور عبداللہ سمیع کو بھی ترقی مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سڑک پر لاوارث ملنے والی بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی






