2

پاک امریکا تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں؛اسحاق ڈار

(انور عباس) نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں پاک امریکا تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں۔ 
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار  نے امریکی کانگریسی وفد اور 33 رکنی امریکی کاروباری وفد سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ؔ
 

ملاقات میں گفتوکرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پارلیمانی روابط، معاشی تعاون اور عوامی روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے،پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، توانائی اور زراعت میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ 

اس دوران اسحاق ڈار کی امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی،انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری میں سہولت، معاشی اصلاحات اور طویل المدتی شراکت داری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : ایران کو خریدا نہیں جا سکتا،بری طرح شکست دے رہے ہیں،ٹرمپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں