
(محمد حسن خان)کراچی سے پنجاب جانے والی تیز گام ایکسپریس کی ایک بوگی حیدرآباد کے قریب ڈی ریل ہوگئی ، 7up تیز گام ایکسپریس کوٹری پُل عبور کر کے حیدرآباد کی حدود میں داخل ہوتے ہی حادثے کا شکار ہوئی۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،ٹرین انجن کے ساتھ آگے کی طرف موجود 1 بوگی ڈی ریل ہوئی ہے، ریلوے کا تکنیکی عملہ پہنچ گیا ہے۔
حکام کے مطابق انجن کو ہٹا کر بوگی سے الگ کرلیا گیا ہے،حادثے کے سبب اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی ہے،ڈی ریل ہوئی بوگی کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :چیئرمین قائمہ کمیٹی مواصلات برہم، موٹروے پولیس کو نکاح نامے چیک نہ کرنے کی ہدایت






