
(چوہدری اختر ضیاء )چونیاں میں زہریلا کھانا کھانے سے دو لڑکیاں جاں بحق جبکہ والدین کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق اہلخانہ نے گھر میں پکا ہوا کھانا کھایا تھا، جس کے بعد چاروں کی طبیعت بگڑ گئی، ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں لاہور کے اسپتال منتقل کیا، تاہم 20 سالہ عمارہ اور 13سالہ تحریم جانبر نہ ہوسکیں۔
ریسکیو کے مطابق لڑکیوں کے والد محمود اور والدہ شاہدہ بی بی تاحال تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہیں، جاں بحق ہونے والی دونوں لڑکیوں کی لاشیں آبائی گاؤں ارجن سنگھ منتقل کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کے جواب میں سعودی عرب کا عراق پر فضائی حملہ






