
(احمد منصور) جمہوریہ بیلاروس کے ایک وفد نے چیف آف دی جنرل سٹاف اور فرسٹ ڈپٹی منسٹر ڈیفنس میجر جنرل پاول مراویکو کی قیادت میں نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ملک کے ساتھ طویل المدتی کثیر جہتی تعاون کا خواہاں ہے۔
میجر جنرل پاول مراویکو نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔ دونوں فریقین نے موجودہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: براڈ پِیک سانحہ؛ لاپتہ دس کوہ پیماؤں میں سے دو کی لاشیں مل گئیں






