
( بسیم افتخار)شہریوں نے حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کی گئی کمی کومعمولی قراردیتے ہوئے مستردکردیا۔
شہریوں کاکہناہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ رات پیٹرول 12 پیسے اورڈیزل 66 پیسے فی لٹرسستا کیا گیاجوبہت معمولی کمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اوگرا نے ایل پی جی کے بعد ایل این جی بھی مہنگی کردی
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول 12 پیسے سستاکیاگیاہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 3 پیسے مقررکی گئی ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل 66 پیسے سستا ہونے کے بعد 392 روپے 38 پیسے کاہوگیاہے ۔






