1

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کیس میں بڑی پیشرفت

(وقاص احمد)لاہورمیں غالب مارکیٹ کے علاقے میں پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں پولیس نے 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان پر شوٹرز کی سہولت کاری کا الزام ہے،پولیس نے شوٹرز کو لانے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی ہے۔
 پولیس ذرائع کے مطابق شوٹرز کو لانے والی گاڑی گوجرانوالہ سے رینٹ پر حاصل کی گئی،ملزمان نے گاڑی حاصل کرنے کے بعد جعلی نمبر پلیٹ لگا لی،ملزمان گلبرگ تک گاڑی پر جبکہ اس سے اگے کلینک تک موٹر سائیکل پر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:بہاولپور ؛رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنٹر انتقال کرگئے

 پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی منصوبہ ساز اور شوٹرز کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں